لاہور(اُمت نیوز)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) وفد کی آج سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات ہوگی۔
ایم کیوایم کا وفد خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں لاہور پہنچ گیا ہے، وفد میں مصطفی کمال اور فاروق ستار بھی شامل ہیں، لاہور پہنچنے پر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے ایم کیو ایم وفد کا استقبال کیا۔
ایم کیو ایم کا وفد ساڑهے 11 بجے قائد ن لیگ نواز شریف سے ملاقات کرے گا، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور الیکشن پر گفتگو ہوگی۔
اس سے قبل ترجمان ایم کیو ایم نے بتایا تھا کہ آج نواز شریف سے ملاقات میں خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز شہباز شریف نے کنوینر ایم کیوایم خالد مقبول صدیقی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا اور انہیں اپنے وفد کے ہمراہ نواز شریف سے ملاقات کی دعوت دی تھی۔