شاہد خاقان عباسی کو ایم کیو ایم میں شمولیت کی دعوت

 

کراچی (اُمت نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رؤف صدیقی نے شاہد خاقان عباسی کو ایم کیو ایم میں شمولیت کی دعوت دے دی۔
کراچی میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی کی شاہد خاقان عباسی سے ملاقات ہوئی
جہاں انہوں نے سابق وزیر اعظم کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی، ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔
رؤف صدیقی کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیتا ہوں جس پر سابق وزیر اعظم نے ان سے مکالمہ کیا کہ لاہور میں ایم کیو ایم کا نائب صدر میرے گاؤں کا ہے۔
ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ مڈل کلاس پارٹی ہی ملک کی ترقی کا حل ہے، اس موقع پر رؤف صدیقی نے شاہد خاقان کو ملکی حالات کے حوالے سے کچھ اشعار بھی سنائے۔
واضح رہے کہ محکمہ سمال انڈسٹریز میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت کے سلسلے میں ایم کیو ایم کے سابق صوبائی وزیر رؤف صدیقی اور دیگر ملزمان احتساب عدالت پہنچے تھے۔