لاہور: نگران پنجاب حکومت نے آئندہ جمعہ اور ہفتہ کوعام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
جمعہ اور ہفتہ کو چھٹی کا فیصلہ صرف رواں ہفتے کیلیے کیا گیا ہے۔یوں رواں ہفتے تمام سرکاری و نجی ادارے اور تعلیمی ادارے 4 روز کیلیے بند رہیں گے، جمعرات کو 9 نومبر کی چھٹی کا وفاقی حکومت کی جانب سےپہلے ہی اعلان کر دیا گیا تھا البتہ وفاقی وزارت خزانہ کے ملازمین کیلیے 9 نومبرکی چھٹی منسوخ کر دی گئی تھی، باقی تمام سرکاری ملازمین 9 نومبر کو علامہ اقبال کے یوم ولادت کی خوشی میں تعطیل منائیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ نگران صوبائی حکومت نے سموگ اور آلودگی کے تناظر میں جمعہ اور ہفتہ کو چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ن
نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ 10 نومبر کو پورے پنجاب کے دفاتر اور اسکولوں میں چھٹی ہو گی۔ ہوٹلز اور سینما جمعہ ، ہفتہ اوراتوار 3 دن کیلیے بند ہوں گے۔ شادی ہال کھلے رہیں گے مگر عوامی پارک بند رہیں گے۔ بیکریاں اور فارمیسیز کھلی رہیں گی۔ ٹیک اوے ریسٹورنٹ کھلے رہیں گے۔ مارکیٹیں ہفتے کو بند ہوں گی۔