نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔ فائل فوٹو
نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔ فائل فوٹو

لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر شہید فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

راولپنڈیِ خیبر کی وادی تیراہ کے علاقے میں شہادت قبول کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر شہید کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔ شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ اسلام آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

نماز جنازہ میں نگران وزیراعظم ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف،وزیردفاع سمیت سینئر فوجی اور سول حکام نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔فوجی جوانوں ، شہید کے اہلخانہ اورعوام کی بڑی تعداد  بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئی۔

شہید نائیک خوشدل خان، نائیک رفیق خان اور نائیک عبدالقادر کی نماز جنازہ آبائی علاقوں میں ادا کی گئی ۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ مسلح افواج ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلیے پر عزم ہیں، مادر وطن سے دہشتگردی کاخاتمہ ہر قیمت پر کیا جائے گا۔