اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کاکہنا ہے کہ حکومت الیکشن کمیشن کو ملک میں آزادانہ، صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلیے ہر قسم کا تعاون فراہم کرے گی اور تمام ضروری وسائل کی فراہمی یقینی بنائے گی۔
نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ۔
چیف الیکشن کمشنر نے وزیرِ اعظم کو عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے کمیشن کی تیاریوں پر بریفنگ دی.سکندر سلطان راجہ نے نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کو عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلیے الیکشن کمیشن کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی.