77 ارب کا منصوبہ ایکنک کو بھیج دیا ہے، فائل فوٹو
77 ارب کا منصوبہ ایکنک کو بھیج دیا ہے، فائل فوٹو

چیزیں ٹھیک کرنےکی کوشش پرمافیابیچ میں آجاتا،میئرکراچی

کراچی: میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہےکہ کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ سیاسی رنجشیں ہیں،چیزیں ٹھیک کرنےکی کوشش کریں تومافیابیچ میں آتی ہے،جب تک چیزوں کوقاعدے اورقانون میں نہیں لائیں گےمسائل حل نہیں ہوسکتے،بلدیہ عظمیٰ کراچی کے پاس شہر کا 27.4فیصد لینڈکنٹرول ہے،میئرکراچی کادیگر انتظامیہ سے براہ راست انتظامی تعلق نہیں ہے،کراچی الیکٹرک اور سوئی گیس جیسےاداروں میں سندھ حکومت کی کوئی نمائندگی نہیں ہے،کراچی 60فیصدریونیو جمع کرتا ہے، یہ شہر بہتر انداز میں چل سکتا ہے اگر اسے چلنےدیاجائے،یہ بات انہوں نے 50 ویں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام اور 26ویں ابتدائی کمانڈ کورس میں شامل پولیس افسران کےوفدسےگفتگوکرتے ہوئےکہی.

اس موقع پر میونسپل کمشنر کے ایم سی سیدافضل زیدی، ڈی آئی جی نعمان صدیقی، کورس کمانڈر ایس ایس پی مبشر میکن اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ میئرکراچی نےکہا کہ کے ایم سی ایک سال میں اپنے پیروں پرکھڑی ہوسکتی ہے اگر ٹیکس نیٹ ورکنگ کو بہتر کیا جائے اور بے جامداخلت نہ کی جائے، دنیامیں بلدیات کو ہی گورنمنٹ تصور کیا جاتا ہے،بعض ممالک میں ڈرائیونگ لائسنس اور پاسپورٹ تک بلدیاتی ادارے جاری کرتے ہیں،سیاسی رہنما وژن دیتے ہیں، عملدرآمد بیوروکریٹس کو کرانا ہوتا ہے مگر ہمارے ہاں بیوروکریٹس اور انتظامیہ کو کبھی کسی ادارے اور کبھی کسی ادارے کے سامنے کھڑاکردیا جاتا ہے جس سے ان کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے،ہر ادارہ یہ سمجھتا ہے کہ وہ ٹھیک ہے اور دوسرا غلط ہے، لوگ اب سوال پوچھتے ہیں اور شہر کے مسائل کا حل چاہتے ہیں،ہمارے فیصلوں پر اگر عدالتیں اپنے فیصلےصادر کریں گی تو کارکردگی بہتر نہیں ہوگی،پولیس افسران غریبوں کو گلے لگائیں اور اپنے دفاتر کے دروازے ان کے لیے کھلےرکھیں۔