انقرہ : فلسطینی صدر محمود عباس کے قافلے پر حملے کی اطلاعات ہیں، ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق حملے کی ذمہ داری ”سنز آف ابو جندل“ نامی تنظیم نے قبول کی ہے۔ غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ جاری ہے، اسی دوران منگل کو فلسطینی صدر محمود عباس پر قاتلانہ حملے نے خطے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔
The convoy of Palestinian President Mahmoud Abbas was attacked, at least one guard was kil*ed – Turkish edition Yeni Safak
It is not specified whether Abbas himself was injured. A group called the Children of Abu Jandel claimed responsibility for the attack. pic.twitter.com/HkcstrEsw3
— Slava (@Heroiam_Slava) November 7, 2023
ترک اخبار کے مطابق ”سنز آف ابو جندل“ (ابو جندل کے بیٹے) نامی تنظیم جو مبینہ طور پر مغربی کنارے میں فلسطینی سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ کے اندر منظم ہے، اس نے محمود عباس کو اسرائیل کے خلاف کارروائی کے لیے 24 گھنٹے کا وقت دیا تھا۔ معیاد ختم ہونے کے ساتھ ہی محمود عباس کے قافلے پر منگل کو حملہ کیا گیا۔ جھڑپ میں عباس کے ایک محافظ کو گولی لگی اور وہ جاں بحق ہوگیا۔
محمود عباس نے اتوار کو مغربی کنارے میں امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن سے اچانک ملاقات کی تھی۔ بلنکن کے ساتھ ملاقات میں محمود عباس نے اسرائیل سے کہا تھا کہ وہ غزہ پر اپنے حملے بند کرے۔