اسلام آباد: سینیٹ کی تمام قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس منسوخ کر دیے گئے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ نومبر میں سینیٹ کی تمام قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس منسوخ کر دیئے گئے،وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف مذاکرات کے دوران قائمہ کمیٹی اجلاس نہ کرنے کی درخواست کی تھی،سینیٹ سیکریٹریٹ نے نومبر میں تمام قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس منسوخ کر دیے۔
ذرائع سینیٹ سیکریٹریٹ نے کہاکہ صرف قائمہ کمیٹی خزانہ کاا جلاس روکنا ممکن نہیں تھا،وزارت خزانہ کا موقف تھا، قائمہ کمیٹی خزانہ میں آئی ایم ایف سے متعلق اہم امور زیربحث آ سکتے ہیں۔
وزارت خزانہ کا موقف تھا کہ کمیٹی اجلاس میں ریمارکس سے آئی ایم ایف مذاکرات متاثر ہو سکتے ہیں،ماضی میں آئی ایم ایف حکام پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو متعدد بار بریفنگ دےچکے ہیں ۔