پونے :آئی سی سی ورلڈکپ کے 40 ویں میچ میں انگلینڈ نے نیدرلینڈزکو جیت کیلیے 340 رنز کا ہدف دیدیا،انگلینڈ کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر339رنز بنائے۔
انگلینڈ کے اوپنرز ایک بار پھر ٹیم کو بڑا آغاز دینے میں ناکام رہے، جونی بیرسٹو 15 جبکہ جو روٹ 28 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، ڈیوڈ ملان نے جارحانہ بلےبازی کی تاہم 87 کے انفرادی اسکور پر رن آؤٹ ہوگئے۔ ہیری بروک 11، کپتان جوز بٹلر5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ معین علی نے4 رنز بنائے،کرس ووکس 51، بین اسٹوکس 108 اور ڈیوڈ بلی6 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔
نیدرلینڈز کی جانب سےباس ڈی لیڈزنے 3، آرین دت نے 2، لوگن وین بیک نے 2، پال وین میکرن نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پونے میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہاکہ اگلے 2 میچز میں کامیابی سمیٹ کر چیمپئنز ٹرافی کیلئے براہ راست کوالیفائی کرنا چاہتے ہیں۔
جوز بٹلر نے کہا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں ہیں، ہیری بروک اورگس اٹکنسن کی جگہ لیام لیونگسٹن اور مارک ووڈ کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
اس موقع پر نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے کہا کہ میچ میں کامیابی حاصل کرنا ہدف ہے، کوشش کریں گے اگلے آئی سی سی ایونٹ کیلیے کوالیفائی کریں۔