غدار وطن شکیل آفریدی کو رہا کرانے کی خواہش لئے ٹرمپ اقتدار سے چلا گیا تھا، فائل فوٹو
 غدار وطن شکیل آفریدی کو رہا کرانے کی خواہش لئے ٹرمپ اقتدار سے چلا گیا تھا، فائل فوٹو

سائفر کیس میں فرد جرم، عمران خان نے کارروائی چیلنج کردی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان  نے سائفر کیس میں فرد جرم کی کارروائی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی ۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے سائفر کیس میں فرد جرم کی کارروائی کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا،چیئرمین پی ٹی آئی نے وکیل حامد خان کے ذریعے درخواست دائر کی،درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ درخواستگزار کو مخالفین کی جانب سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔