واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان میں فلسطینیوں کی حمایت کرنیوالی مسلمان خاتون رکن کیخلاف مذمتی قرار داد پیش کی گئی جسے منظور کرلیا گیا۔
امریکی ایوان نمائندگان کی مسلمان رکن راشدہ طلیب کے خلاف محض اس لیے قرارداد پیش کر دی گئی کہ وہ فلسطین میں شہید ہونے والے بچوں اور خواتین کے حق میں آواز بلند کرتی ہیں۔ راشدہ طلیب کے خلاف مذمتی قرار داد کے حق میں 234 ووٹ ڈالے گئے جبکہ مخالفت میں 188 ووٹ ڈالے گئے۔
4 ریپلکنز نے بھی قرارداد کے خلاف ووٹ دیا۔ 3 ڈیموکریٹس اور ایک ریپبلکن نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ راشدہ طلیب نے اسرائیل کیلیے امریکی حمایت اور اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کی مذمت کی تھی۔
ایوان میں خطاب کرتے ہوئے راشدہ طلیب نے کہا کہ میں کانگریس میں واحد فلسطینی امریکی ہوں، میرے نقطہ نظر کی یہاں پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔ مجھے خاموش نہیں کروایا جا سکے گا، کسی کو بھی اپنے الفاظ تروڑ مروڑ کر پیش نہیں کرنے دوں گی۔