انڈر19 ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

انڈر 19 ایشیا کپ 8 دسمبر سے 17 دسمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا۔

               
November 8, 2023 · اسپورٹس
بھارت کے ساتھ قومی انڈر 19 ٹیم کا میچ 10 دسمبر کو ہو گا، فائل فوٹو

بھارت کے ساتھ قومی انڈر 19 ٹیم کا میچ 10 دسمبر کو ہو گا، فائل فوٹو

لاہور: ایشیئن کرکٹ کونسل نے انڈر 19 ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

انڈر 19 ایشیا کپ 8 دسمبر سے 17 دسمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان سمیت 8 ٹیمیں شرکت کریں گی،پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 8 دسمبر کو نیپال کے خلاف کھیلے گی۔بھارت کے ساتھ قومی انڈر 19 ٹیم کا میچ 10 دسمبر کو ہو گا۔