فائل فوٹو
فائل فوٹو

فوجی عدالتیں بحال کرنے کا بڑا مطالبہ کر دیا گیا

اسلام آباد: شہدا فورم کے رہنما انور زیب نے مطالبہ کیا ہے کہ فوجی عدالتوں کو فوری بحال کیا جائے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ ملکی سلامتی کا ضامن ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ملٹری کورٹ کیس کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کریں گے۔

اسلام آباد میں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہید ہونے والوں کے اہلخانہ کی جانب سے پریس کانفرنس میں انور زیب کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے خاتمے سے ملک میں دہشت گردی کی لہر آئی ہے۔ عوام سپریم کورٹ سے مطالبہ کریں کہ فوجی عدالتوں کو کام کرنے دیا جائے۔ فوجی عدالتوں کی بندش انتشاریوں اور بلوائیوں کی سہولت کاری ہے۔

رہنما شہدا فورم انور زیب نے کہا کہ عدالتی فیصلوں سے ہمارے زخموں پر نمک پاشی نہ کی جائے۔ پیر کو ملٹری کورٹ کیس کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ کلبھوشن کیس کے تناظر میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کو بھی بحال کیا جائے۔