راولپنڈی : سیکورٹی فورسز کا ضلع چترال کے پاک افغان سرحد کے قریبی علاقے ارسون میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن، 2 دہشت گردوں کو واصل جہنم کر دیا گیا جبکہ 4دہشت گرد شدید زخمی ہو گئے ، آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن گذشتہ رات کیا گیا ، آپریشن کے دوران پاک فوج اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 4 شدید زخمی ہوئے ، علاقے سے دہشت گردوں کی مکمل صفائی کے لیےآپریشن کے بعد سرچ آپریشن جاری رہا جبکہ مقامی لوگوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز جو ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں کے آپریشن کو سراہا گیا ۔