سندھ کے عوام الیکشن میں پی پی سے انتقام لیںگے،صفدرعباسی

لاڑکانہ: جی ڈی اے کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹرصفدرعلی عباسی اور ہمایوں خان مغیری نے نصیرآباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف برادریوں سے ان کے عزیز واقارب کی فوتگیوں پرتعزیتیں کیں۔ نیاز حسین کلہوڑو، طارق کھوسو، رابیل جاگیرانی، منظور عباسی بھی ڈاکٹر صفدر علی عباسی کے ہمراہ تھے۔ نصیرآباد شھر میں سکندر کلہوڑو سے جبکہ گاوں نبی بخش کلہوڑو میں مختیار کاندہڑو سے ان کے رشتہ داروں کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر صفدر علی عباسی اور ہمایوں خان مغیری نے گاوں الھندو مسن ، گاوں ڈیرا، گاوں چوڈیرا میں بھی تعزیتیں کیں جب کہ نصیرآباد میں شھری اتحاد کے صدر معشوق پھلپوٹو کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ میں بھی شرکت کی۔ صفدر عباسی نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں سندھ کے عوام اپنے ووٹ کے ذریعے پیپلز پارٹی سے 15 سالہ ظالمانہ دورحکومت کا انتقام لینے کے لئے تیار ہیں۔ پیپلز پارٹی اس وقت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ وقاق کو حاصل کرنے کا جھوٹا دعوی کرنے والی پیپلز پارٹی کو سندھ میں واضع شکست نظر آرہی ہے ۔ پیپلز پارٹی نے اپنے کالے کرتوت چھپانے کے لئے بلدیاتی انتخابات میں جی ڈی اے کو سرکاری مشینری استعمال کرکے ہرایا تھا۔