کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا استعفیٰ قبول کرلیا۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل انضمام الحق کا کمپنی کے ساتھ شیئرہولڈرہونےکا معاملہ سامنے آیا تھا تاہم انضمام الحق کمیٹی کی تشکیل سے پہلے ہی چیف سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔ پی سی بی نے ٹیم کے انتخاب کے عمل اور مفادات کےٹکراؤ کے حوالے سے 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی لیکن انضمام الحق کا استعفیٰ قبول نہیں کیا تھاتاہم اب بورڈ کی جانب سےتصدیق کی گئی ہے کہ انضمام الحق کا استعفیٰ قبول کرلیا گیا ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ انضمام الحق نے ٹی وی پروگرام میں بورڈ قوانین کے منافی گفتگو کی۔