امریکی ڈرون خطے میں اسرائیل کی حمایتی سرگرمیوں میں مصروف عمل تھا، فائل فوٹو
امریکی ڈرون خطے میں اسرائیل کی حمایتی سرگرمیوں میں مصروف عمل تھا، فائل فوٹو

حوثی باغیوں نے امریکی ڈرون طیارہ مار گرایا

صنعا : حوثی باغیوں نے یمن کی فضائی حدود میں پرواز کرنیوالے ڈرون کو تباہ کر دیا جس کی امریکی حکام نے بھی تصدیق کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جدید ترین امریکی ڈرون ایم کیو-9 اس وقت مار گرایا گیا جب وہ یمن کی سمندری حدود میں داخل ہوا۔ امریکی آفیشل نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ڈرون بین الاقوامی سمندر میں پرواز کر رہا تھا کہ اسے گرا دیا گیا۔

حوثی حکام کی جانب سے کہا گیا کہ امریکی ڈرون خطے میں اسرائیل کی حمایتی سرگرمیوں میں مصروف عمل تھا۔ غزہ کے حق میں ہماری جنگی کارروائیاں امریکہ روک نہیں سکتا۔