لاہور: مسلم لیگ(ن) کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ انصاف ہر وقت ہر ایک کیلیے ہونا چاہیے،نوازشریف کو بھی انتخابات سے پہلے انصاف ملنا چاہیے،انتخابات سے پہلے نوازشریف اورعمران خان کو انصاف ملنا چاہیے،اگر کوئی مجرم ہے تو سزا ملنی چاہیے تاکہ پتہ چل سکے کون ملک کا خیرخواہ ہے۔
جاوید لطیف نےکہا کہ آج کل دو تین باتیں بڑی کثرت سے ہورہی ہیں،کیا آپ یہ سمجھتے ہیں کہ طریقہ کار یہ ہے کہ واٹس ایپ پر کمیشن بنے،اگر کوئی 9 مئی کے پودے کی پرورش کرنا چاہتا ہے تو یہ غلط ہے،آپ یہ کیوں نہیں کہتے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے پینڈنگ مقدمات کی تاریخ فکس کی جائے،آج بھی آپ اقرار کرتے ہیں میں چیئرمین پی ٹی آئی کا ورکر ہوں،آپ مذمت کیوں نہیں کرتے نو دس مئی کے ماسٹر مائنڈ کی۔
لیگی رہنما نے کہاکہ کیا پاکستان کی تاریخ میں میانوالی ایئر بیس پر آج تک دشمن کو نگاہ ڈالنے کی جرأت ہوئی تھی؟پانچ سات دن پہلے اسی میانوالی بیس پر دہشتگردوں نے حملہ کیا،کیا دہشتگرد حملہ کرنے والوں کو آپ سیاسی کارکن کہیں گے؟کیا نو دس مئی کو تنصیبات پر حملہ ہوا تھا وہ سیاسی کارکن تھے یا دہشتگرد،یہ ریاست ہے، یہ آزاد پاکستا ن ہے، یہ 25 کروڑ عوام کا پاکستان ہے، مجھے کوئی یہ سمجھا تو دے کہ آج ہو کیا رہا ہے،انصاف ہر وقت ہر ایک کیلیے ہونا چاہیے،نوازشریف کو بھی انتخابات سے پہلے انصاف ملنا چاہیے۔
لیگی رہنما نے کہاکہ انتخابات سے پہلے نوازشریف اور پی ٹی آئی چیئرمین کو انصاف ملنا چاہیے،اگر کوئی مجرم ہے تو سزا ملنی چاہیے تاکہ پتہ چل سکے کون ملک کا خیرخواہ ہے،9مئی کے پودے کی پرورش کا مطلب پاکستان کی اینٹ سے اینٹ بجانا چاہتے ہیں،9مئی کے پودے کی آبیاری کیلئے آگے نہیں بڑھنا چاہیے،اسے جیل میں سہولتیں مل رہی ہیں جو کسی حوالاتی کو میسر نہیں، جو جیل سے باہر سہولتیں میسر نہیں تھیں تو وہ جیل کے اندر موجود ہیں۔