جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، فائل فوٹو
جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، فائل فوٹو

لودھراں، ٹریلر اور لوڈر رکشا میں تصادم،7 افراد جاں بحق

لودھراں: ٹریلر اور لوڈر رکشا میں تصادم سے بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

حادثہ قومی شاہراہ پر چک 100 ایم کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹریلر نے مزدوروں سے بھرے لوڈر رکشے کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، قومی شاہراہ کو ایک طرف سے کارڈن آف کرکے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔

جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ، زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔