بینگلور:آئی سی سی ورلڈ کپ کے 41 ویں میچ میں سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 172 رنز کا ہدف دے دیا جسے حاصل کرنے کے لیے نیوزی کی بیٹنگ جاری ہے۔ بینگلور کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سری لنکا بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم 47 ویں اوورز میں 171 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔
سری لنکن اوپنرز نے تیز رن ریٹ کے ساتھ بیٹنگ کا آغاز کیا تاہم اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، کیوی بولرز نے اپنے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے ساتھ ساتھ وکٹیں لینے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا۔
نیوزی لینڈ نے ابتدائی 9 اوورز کے دوران 70 رنز دے کر 5 سری لنکن بیٹرز کو واپس پویلین بھیج دیا، یہاں پر کوشل پریرا 51 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے، اس کے علاوہ اسالنکا نے 8 اور کوشل مینڈس نے 6 رنز اسکور کیے۔