تلنگانہ: بھارت میں سیاسی رہنما گاڑی کی چھت سے گر گئے، واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ انڈیا ٹوے ڈے کی خبر کے مطابق تلنگانہ کے وزیر کے ٹی راما راؤ (کے ٹی آر) اور بھارت راشٹر سمیتی کے دیگر رہنما جمعرات کو اس وقت ایک گاڑی سے گر گئے جب وہ آئندہ ریاستی اسمبلی انتخابات کی تشہیر کر رہے تھے۔۔
بھارت میں سیاسی رہنما گاڑی کی چھت سے گر گئے، ویڈیو وائرل #AajNews #BRS #India #CampaignVehicle #ViralVideo pic.twitter.com/EzGrR7Kgmy
— Aaj TV Urdu (@Aaj_Urdu) November 9, 2023
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بی آر ایس قائدین ہجوم کا استقبال کر رہے تھے کہ گاڑی کے ڈرائیور نے اچانک بریک لگا دی۔ جس سے گاڑی کی چھت پر کھڑے ہوکر ہاتھ لہرانے والے افراد گر گئے۔
رہنماؤں کی حفاظت کے لیے لگائی گئی ریلنگ ٹوٹ گئی، ویڈیو میں کے ٹی آر خود زمین پر نہیں گرے جبکہ بی آر ایس لیڈر اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سریش ریڈی گر پڑے۔