کراچی : پیرآباد کالونی باچا خان چوک کے قریب گھرمیں فائرنگ سے شوہرجاں بحق اوربیوی زخمی ہوگئی،پولیس نے زخمی خاتون کے بھانجے کو گرفتارکرکے آلہ قتل برآمد کرلیا،پیرآباد تھانے کے علاقے پیرآباد کالونی باچا خان چوک محمدی مسجد کے قریب گھرمیں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اورایک خاتون شدید زخمی ہوگئی جنہیں فوری طورپرعباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا،جاں بحق ہونیوالے شخص کی شناخت 45 سالہ میرافضل ولد طالب خان اورزخمی خاتون کی شناخت 35 سالہ سائرہ بی بی کے نام سے کی گئی،دونوں میاں بیوی ہیں،پیرآباد تھانے کے ڈیوٹی افسرشفیق نے بتایا کہ زخمی خاتون نے مقتول میرافضل سے دوسری شادی کی تھی،مقتول میرافضل افغان باشندہ ہے جبکہ اسکی زخمی بیوی پاکستانی ہے لیکن زخمی بیوی نے اپنا افغان سیٹیزن کارڈ بنوایا ہوا ہے،دونوں واپس افغانستان جارہے تھے،زخمی خاتون پہلے شوہرسے ہونیوالی بیٹی کو افغانستان لے جانا چاہتی تھی لیکن بچی نے اپنی ماں کیساتھ جانے سے انکارکردیا اورکہا وہ اپنے چاچا کے ساتھ ہی پاکستان میں رہیگی جس پردونوں خاندانوں میں چند روزسے جھگڑا چل رہا تھا کہ گزشتہ روزمقتول اوراس کی بیوی بچی کو لینے رشتے دارکے گھرپہنچے تو جھگڑا ہوا جسکے دوران فائرنگ سے پیرافضل جاں بحق اورخاتون سائرہ زخمی ہوگئی،پولیس افسرکے مطابق فائرنگ زخمی خاتون کے بھانجے ابوبکرنے کی تھی جسے پولیس نے گرفتارکرکے آلہ قتل پستول برآمد کرلیا ہے۔