سائفر کیس کی سماعت شروع، آج مزید 3 سرکاری گواہ پیش ہوں گے

اسلام آباد(اُمت نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت شروع ہوگئی۔
آفیشل سیکریٹ ایکٹ سے متعلق سائفر کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین اڈیالہ جیل میں کر رہے ہیں، اس سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمود قریشی کو کمرہ عدالت پہنچا دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی، شاہ خاور، رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوگئے جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے سلمان صفدر، علی گوہر، عمیر نیازی بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔
سائفر کیس کی سماعت کے لئے شاہ محمود قریشی کی اہلیہ اور بیٹی بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہیں اور سابق وزیر خارجہ کی جانب سے بیرسٹر تیمور ملک اور فائزہ شاہ عدالت میں پیش ہوئی ہیں۔