اسلام آباد: توشہ خانہ ریفرنس میں اہم پیش رفت،احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم دیدیا۔
احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم کی جائیداد ضبطگی کے احکامات بھی واپس لے لیے ، اشتہاری قرار دینے کے بعد جائیداد ضبطگی احکامات اکتوبر2020 میں کیے گئے تھے ۔
عدالت نے نواز شریف کی پراپرٹی، گاڑیاں، بینک اکاؤنٹس بھی واپس کرنے کا حکم دیدیا ، نواز شریف کی لاہور میں 1650 کنال سے زائد زرعی اراضی، مرسیڈیز، لینڈ کروزر و گاڑیاں ضبط ہوئی تھیں۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کی جائیداد واپسی کے احکامات جاری کیے ۔