برسلز، یورپی ملک بیلجئم نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے پر غور شروع کر دیا۔
بیلجئم نے فلسطین کیلیے 20 لاکھ یورو کی رقم بطور اضافی امداد دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ بیلجئن وزیر برائے ترقیاتی تعاون کیرولین جینز کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے پرغوروحوض جاری رکھے ہوئے ہے، فلسطین کیلیے معاشی استحکام اور دیرپا امن انتہائی ضروری ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل غزہ کے ہسپتالوں،اسکولوں اور مساجد کے ساتھ ساتھ پناہ گزین کیمپوں کو بھی نشانہ بنا رہا ہے، بچوں اور خواتین سمیت شہادتوں کی تعداد 11 ہزار تک پہنچ چکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 28 ہزار سے زائد ہے۔