فائل فوٹو
فائل فوٹو

تیز رفتار بس نے اسٹاپ پر کھڑے افراد کو روند دیا، خاتون جاں بحق

کراچی کے شاہراہ فیصل پر کالونی گیٹ کے قریب تیز رفتار بس نے بے قابو ہوکر بس اسٹاپ پر کھڑے افراد کو روند دیا۔

افسوسناک ٹریفک حادثہ شاہراہ فیصل پر پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر بس ٹائر پھٹنے سے بے قابو ہوکر بائیک سوار فیملی کو ٹکر مارتے ہوئے اسٹاپ پر کھڑے افراد پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثے میں خاتون کی ہلاکت کے علاوہ 8 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔