میاں اسلم اقبال کے بھائی کا تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے بھائی میاں امجد اقبال نے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ امجد اقبال نے کہا کہ وہ مزاحمت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، پی ٹی آئی نے جو راستہ اختیار کیا وہ ملک کی ترقی کے مخالف تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد عوام کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہے، پی ٹی آئی کے کردار کی وجہ سے پی ٹی آئی کو خیرباد کہتا ہوں۔امجد اقبال کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اپنے بھائی اسلم اقبال کی جگہ پی پی 171 سے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔