لاہور (اُمت نیوز)ایئر انڈیکس بہتر ہونے پر نگران پنجاب حکومت نے لاہور سمیت 8 اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاؤن ختم کردیا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن ختم، ہفتہ کے روز بازار، مارکیٹیں کھلیں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں کہا کہ حالیہ بارشوں کے بعد ایئر انڈیکس میں بہتری کے باعث محکمہ ماحولیات پنجاب کے ساتھ مشاورت کے بعد لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سموگ سے متعلق حالیہ پابندیاں ہفتہ کو اٹھالی جائیں گی، ریسٹورانٹس شام 6 بجے کے بعد دوبارہ کام شروع کر سکتے ہیں جبکہ تمام تعلیمی ادارے اتوار تک بند رہیں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos