پشاور: (اُمت نیوز) خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ اعظم خان انتقال کر گئے ہیں۔
نگران وزیراعلیٰ اعظم خان کو گزشتہ روز طبیعت ناساز ہونے پر نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے اور انتقال کر گئے۔
ترجمان آر ایم آئی ہسپتال کے مطابق اعظم خان کی طبیعت تشویشناک تھی، اعظم خان کو آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا۔
اعظم خان کی نماز جنازہ چارسدہ میں ادا کی جائے گی، اعظم خان نے 21 جنوری 2023ء کو خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ کا حلف اٹھایا تھا۔
قبل ازیں اعظم خان نے ستمبر 1990ء سے جولائی 1993ء تک چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کے فرائض سر انجام دیے، انہوں نے 24 اکتوبر 2007ء سے یکم اپریل 2008ء تک بطور وزیر خزانہ خیبرپختونخوا خدمات سر انجام دیں۔
اعظم خان جنوری 1997ء سے 6 جون 2007ء تک یو این ڈی پی کے پروگرام تخفیف غربت کے ایڈوائزر بھی رہے جبکہ وہ 2018ء کے نگران سیٹ اپ میں وفاقی وزیر داخلہ بھی تھے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos