بابراعظم کو کپتانی سے فوری نہ ہٹانے پر غور

 

اسلام آباد(اُمت نیوز)پی سی بی ورلڈ کپ کے فوری بعد آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز اور پھر نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بابر اعظم کو تبدیل نہ کرنے پر غور کررہا ہے۔
وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کو روزہ مرہ کے معاملات چلانے کا واضح حکم جاری کیا ہوا ہے، بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہ کرسکی تاہم ٹیسٹ میچوں میں ان کی کارکردگی بہتر ہے۔
تاہم آسٹریلیا کے مشکل دورے میں انہیں ایک اور لائف لائن دی جا سکتی ہے، اسی طرح مکی آرتھر اور دیگر غیر ملکی کوچز کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دورے میں تبدیل نہیں کیا جائے گا۔