غزہ سٹی : اسرائیلی فوج کے ٹینکوں نے غزہ کے ہسپتالوں کا گھیراؤ کر لیا جہاں ملٹری سنائپرز بھی بڑی تعداد میں تعینات کر دیے گئے جس پر بڑے قتل عام کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
غزہ کے بڑے ہسپتال الشفا میں بجلی اور آکسیجن کی سپلائی اسرائیل نے بند کر دی جس کے بعد وہاں زیر علاج مریض دم توڑ گئے۔ انکیو بیٹرز میں موجود نومولود بچے بھی شہید ہو گئے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا الشفا ہسپتال میں موجود طبی عملے سے رابطہ منقطع ہو گیا، علاقے میں موجود مہدی میٹرنٹی ہسپتال پر اسرائیل کے حملوں سے 2 ڈاکٹر بھی شہید ہو گئے۔
بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کے حملوں میں فلسطینی شہدا کی تعداد 11 ہزار 100 تک پہنچ گئی جبکہ 32 ہزار زخمی ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ غزہ کو اس وقت زمین پر جہنم بنا دیا گیا۔