مقتول کو تین گولیاں لگیں، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، فائل فوٹو

کراچی میں فائرنگ سے اسپیشل برانچ کا اہلکارجاں بحق

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں فائرنگ سے اسپیشل برانچ کا اہلکارجاں بحق ہوگیا۔پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ۔

ناظم آباد نمبر4 میں واقع اے اوکلینک کے سامنے نواب صدیق علی خان روڈ پر بنے بس اسٹاپ پربیٹھے شخص موٹرسائیکل سوارنامعلوم مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی اور فرارہوگئے۔

فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس افسران موقع پرپہنچ گئے اورفوری طورپرکرائم سین یونٹ کوموقع پر طلب کرکے شواہد اکٹھا کرلیے گئے

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق تین موٹر سائیکل سوار رُکے تو یہ کھڑا ہوگیا، مقتول کو تین گولیاں لگیں لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

ایس ایچ او ناظم آباد شفیق آفریدی کے مطابق مقتول شخص کی شناخت 40 سالہ محمد عمرولد زاہد عبدالقادرکے نام سے کی گئی،مقتول شخص کا تعلق قانون نافذ کرنے والے ادارے سےتھا۔