اسلام آباد: نگراں وزیراطلاعات مرتضی سولنگی کا کہنا ہے کہ نگران حکومت آئین اور الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق چلے گی، صدر کے خط کا جواب خط سے دیا جائے گا۔
نگراں وزیراطلاعات مرتضٰی سولنگی کا کہنا تھا کہ مہنگی بجلی کی پیداوار سے عوام پر بوجھ پڑتا ہے، آئین میں لکھا ہے ملک منتخب نمائندے چلائیں گے، نگراں حکومت عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کی معاونت کرے گی۔
مرتضیٰ سولنگی ک اکہنا تھا کہ 8 فروری جمعرات کو الیکشن ہوں گے، مذاکرات، تحفظات شکایات اور آوازیں جموریت کا حسن ہے،جمہوری نظام کا حسن ہے، نگران حکومت آئین اور الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق چلے گی، صدر کے خط کا جواب خط سے دیا جائے گا۔
صدر عارف علوی کا خط
8 نومبر کو بنیادی حقوق اور ہموار سیاسی میدان کے حوالے سے تحریک انصاف کے خدشات پر غور کرنے کے لیے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے نام خط ارسال کیا تھا۔
صدر مملکت عارف علوی نے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کا صدر کے نام خط بھی آگے نگراں وزیر اعظم کو ارسال کیا، خط میں سیاسی میدان کے حوالے سے پی ٹی آئی کے خدشات پر غور کرنے کا کہا گیا تھا۔