اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان میں مردم شماری کے خلاف اپیل پرسماعت آج پیرہوگی ۔ جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔ درخواست گزار حسن کامران نے بلوچستان میں مردم شماری کے نتائج چیلنج کئے۔ ہائی کورٹ سے درخواست خارج ہونے پر سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی ہے۔