آسٹریلیا(اُمت نیوز)آسٹریلوی وزیراعظم اینتھونی البانیز پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے دورہ آسٹریلیا کے لیے پرجوش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لیجنڈری وسیم اکرم اور وقار یونس کی فاسٹ باولنگ کا بہت بڑامداح رہا ہوں، پاکستان دنیائے کرکٹ میں ایک قابل فخر قوم ہے۔
اینتھونی البانیزنے کہا کہ ایک باصلاحیت پاکستانی اسکواڈ سے نبردآزما ہونے کے لیے بہت پُرجوش ہوں۔
دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان بمقابلہ پرائم منسٹر الیون کی تاریخوں کا بھی اعلان کردیا، دونوں ٹیموں کے مابین چار روزہ میچ چھ سے نو دسمبر تک کینبرا میں کھیلا جائے گا۔