ایم کیوایم رہنما رؤف صدیقی کی طبیعت اچانک خراب، اسپتال منتقل

کراچی (اُمت نیوز)سابق صوبائی وزیر رؤف صدیقی کی طبیعت اچانک حالت غیر ہوگئی جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رؤف صدیقی کو سندھ ہائی کورٹ سےکارڈیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق رؤف صدیقی سندھ ہائی کورٹ اپنےکیس کی پیروی کے لئے آئے تھے، ڈاکٹرز نے رؤف صدیقی کی انجیوگرافی تجویز کی ہے۔
اس کے علاوہ ذرائع نے بتایا ہے کہ کارڈیو اسپتال کے انجیوگرافی سیکشن میں ایم کیو ایم رہنما کو منتقل کیا گیا ہے۔