لاہور: احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کی کک بیکس وصول کرنے کے کیس میں مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دیدیا۔
احتساب عدالت لاہور میں مونس الٰہی کیخلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کی کک بیکس وصول کرنے کے کیس میں نیب کی درخواست پر سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے نیب کی درخواست پر سماعت کی،نیب کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ مونس الٰہی گرفتار ہوئے نہ ہی تفتیش جوائن کی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت مونس الٰہی کواشتہاری قرار دینے کا حکم دے۔
احتساب عدالت نے مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دیدیا اور مونس الٰہی کی جائیدادوں کوقرق کرنے کی کارروائی کاآغاز کردیا گیا،عدالت نے مونس الٰہی کی جائیدادوں کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔