راولپنڈی: ڈسٹرکٹ کورٹس راولپنڈی نے کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری کے موقع پر ہنگامہ آرائی کیس میں لیگی رہنما حنیف عباسی کو مقدمے سے بری کردیا۔
ڈسٹرکٹ کورٹس راولپنڈی میں کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری کے موقع پر ہنگامہ آرائی کیس میں حنیف عباسی کی بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی، حنیف عباسی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوید اختر لون نے کیس کی سماعت کی ،عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کو مقدمے سے بری کردیا۔
یاد رہے کہ حنیف عباسی کیخلاف جولائی 2018میں تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔