لاہور: ورلڈ کپ کے ورلڈکپ سے باہر ہونے میں جہاں بٹینگ قصور وار ہے وہیں باولنگ کا شعبہ بھی کارکردگی دکھانے میں مکمل ناکام رہا جس کے پیش نظر غیر ملکی بائولنگ کوچ مورنی مورکل نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔
ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ مورنی مورکل نے اپنے استعفے سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ کو باقاعدہ آگاہ کردیا ہے جب کہ ٹیم مینجمنٹ میں مزید اکھاڑ پچھاڑ متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق مورنی مورکل کے علاوہ ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر سمیت دیگر مینجمنٹ ارکان کی مبینہ برطرفیوں کا بھی امکان ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ مورنی مورکل کے مستعفی ہونے کے بعد کرکٹ بورڈ نے دورہ آسٹریلیا کے لیے عمر گل کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔