اسلام آباد: توشہ خانہ اور نیشنل کرائم ایجنسی 190ملین پاؤنڈ سکینڈل کیسز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں توشہ خانہ اور نیشنل کرائم ایجنسی 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیسزکی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی،ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نیب سردار مظفر عباسی اور پراسیکیوٹرعرفان بھولا عدالت میں پیش ہوئے،تفتیشی افسران محسن، وقارالحسن، میاں عمر ندیم اور دیگر بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔
نیب کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلئے درخواست دائرکی گئی، احتساب عدالت کے جج نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے،پراسیکیوٹر نےکہاکہ عدالت نے حکم معطل کیا نہ ہی کوئی اسٹینڈنگ آرڈر جاری کیا،عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو وارنٹ کی تعمیل کیلیے قانون کے مطابق اقدامات کاحکم دیدیا۔