شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،2سپاہی شہید، ایک دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی:  میر علی، شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی عبداللہ اور سپاہی محمد سہیل شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 25سالہ سپاہی عبداللہ شہید کا تعلق مردان سے اور 19سالہ سپاہی محمد سہیل شہید کا تعلق تھرپارکر سے ہے۔ میرعلی میں ہونے والے آپریشن کے بعد علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے ۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔