سعودی عرب میں مسلسل 4 دن شدیدبارشوں کی پیشگوئی

ریاض: سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں آج سے جمعرات تک شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ۔ قومی مرکز برائے موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مکہ مکرمہ، جازان، عسیر اور الباحہ ریجنز کے مختلف علاقوں میں درمیانے درجے کی بارش کی توقع ہے۔(آج)منگل اور (کل)بدھ کے دوران الباحہ، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، تبوک، الجوف، الحدود الشمالیہ، حائل، قصیم کے بعض علاقوں میں درمیانے جبکہ کہیں کہیں موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔ مشرقی ریجن کے متعدد علاقے بھی(آج) منگل سے جمعرات تک بارش کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ ریاض ریجن میں بدھ اور جمعرات کو بارش کی توقع ہے۔(آج)منگل اور بدھ کے روز جدہ، بحرہ، رابغ، خلیص، اللیث اور قنفذہ میں موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔