چکوال : تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گرگئی، پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ سابق ایم این اے سردار ذوالفقار علی خان نے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔
اپنے بیان میں سردار ذوالفقار علی خان نے کہا کہ 9 مئی کے قابل مذمت واقعات کے بعد ہم نے کافی عرصہ انتظار کیا کہ پارٹی کی اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی میں کوئی فرق آئے گا لیکن ایسا نہ ہوسکا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کی اور دوستوں و سپورٹرز کے ساتھ مشاورت کے بعد پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کررہے ہیں۔انہوں نے آئندہ انتخابات آزاد حیثیت میں لڑنے کا اعلان بھی کیا۔