بشریٰ بی بی کے حوالے سے شرمناک باتیں کی جارہی ہیں، فائل فوٹو
بشریٰ بی بی کے حوالے سے شرمناک باتیں کی جارہی ہیں، فائل فوٹو

190ملین پاؤنڈ کیس میں بھی عمران خان گرفتار،نیب کی اڈیالہ جیل میں تفتیش

اسلام آباد : 190 ملین پاؤنڈ اور توشہ خانہ کیسزمیں بھی چیئرمین پی ٹی آئی گرفتار، نیب ٹیم اڈیالہ جیل میں تفتیش کیلئے پہنچ گئی۔احتساب عدالت نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ نیشنل کرائم ایجنسی کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرد ئیے۔نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کےوارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلئے درخواست دائر کی، جس پر احتساب عدالت نے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو وارنٹ کی تعمیل کیلئے قانون کے مطابق اقدامات کا حکم دےدیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد کےجج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی، پراسیکیوٹر عرفان بھولا، تفتیشی افسران محسن، وقار الحسن، میاں عمر ندیم اور دیگر پیش ہوئے۔عدالت نے استفسار کیا کہ ہائیکورٹ نے اس کیس میں کیا کیا ہے؟َنیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ وہاں کیس زیر التواء ہے عدالت نے نہ حکم معطل کیا اور نہ کوئی اسٹینڈنگ آرڈر جاری کیا، لہذا عمران خان کے وارنٹ جاری کیے جائیں اور جیل سپریٹنڈنٹ کو اقدامات کی ہدایت کی جائے۔عدالت نے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو قانون کے مطابق وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلئے اقدامات کا حکم دے دیا۔ادھر نیب کی تفتیشی ٹیم القادر یونیورسٹی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی سے پوچھ گچھ کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔

نیب ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کا تاحال کوئی عندیہ نہیں دیا۔توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس میں سابق وزیر اعظم ،اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف فرد جرم عائد نہیں ہوسکا ۔ پیر کو الیکشن کمیشن میں توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت ہوئی ۔دوران سماعت تینوں افراد پیش نہیں ہوئے جس پر مزید سماعت چھ دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔نیب ٹیم بغیر اسکواڈ کے صرف دو گاڑیوں میں اڈیالہ جیل پہنچی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقار الحسن نیب ٹیم کی قیادت کر رہے تھے۔