خیبرپختونخوا کی نئی کابینہ کے 9 وزراء کو قلمدان سونپ دیے گئے

پشاور: خیبر پختونخوا کے نگراں وزراء کو محکمے تقویض کردیے گئے۔ نئی کابینہ 10 اراکین پر مشتمل ہے تاہم نو وزراء کو قلمدان سونپ دیے گئے ہیں۔ سید مسود شاہ کو محکمہ اسٹیبلشمنٹ، جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر کو جیل خانہ جات اور ریلیف کا قلمدان دیا گیا ہے۔

محمد رسول بنگش فنانس ، ریونیو اور ایکسائز، آصف رفیق کو کلائمیٹ چینج، زراعت، جنگلات اور محکمہ خوراک کی وزارت دی گئی۔ اسی طرح نجیب اللہ کو سائنس و ٹیکنالوجی، قاسم جان کو محکمہ تعلیم کا قلمدان سونپا گیا، عامر عبداللہ کو محکمہ ٹرائبل افیئرز اور انڈسٹریز تقویض کیے گئے۔ لوکل گورنمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی وزارت عامر ندیم کے حوالے جبکہ احمد جان کو ایریگیشن اور کمیونیکیشن اینڈ ورکس کی وزارت دیدی گئی۔