وزیر خارجہ سے افغان وزیر صنعت و تجارت کی ملاقات

کراچی (اُمت نیوز)نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور افغان وزیر صنعت و تجارت الحاجی نور الدین عزیزی کے درمیان ملاقات ہوئی۔
جلیل عباس جیلانی نے افغان وزیر تجارت اور وفد کا دفتر خارجہ میں پرتپاک استقبال کیا جب کہ ملاقات میں پاک افغان کے باہمی فائدہ مند تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ملاقات میں دوطرفہ تجارت بالخصوص کراچی بندرگاہ پر پھنسے ہوئے افغان تاجروں کے سامان، افغان مہاجرین کی جائیدادوں کی افغانستان منتقلی اور متعلقہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔