پاکستان ٹیم کے لیے اسپن بولنگ کوچ کی تلاش ہے، فائل فوٹو
پاکستان ٹیم کے لیے اسپن بولنگ کوچ کی تلاش ہے، فائل فوٹو

ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، سلیکشن کمیٹی کو فارغ کر دیا گیا

لاہور: چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر سلیکشن کمیٹی کو فارغ کردیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی فارغ کردی گئی،ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی پر سلیکشن کمیٹی کو فارغ کیا گیا،

عبوری چیف سلیکٹر توصیف احمد، وجاہت اللہ واسطی اور وسیم حیدر شامل تھے، نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔

دوسری جانب دورہ آسٹریلیا کیلیے عبوری سلیکشن کمیٹی ہی اسکواڈ منتخب کرے گی۔

آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران پی سی بی نے ناقص کارکردگی پر انضمام الحق کا استعفی منظور کیا تھا۔