لاہور: سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد رانجھا نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن )میں شمولیت اختیارکرلی۔
مسلم لیگ (ن )کے صدر شہبازشریف سے منڈی بہاؤالدین کی سیاسی شخصیات نے ملاقات کی،سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد رانجھا ساتھیوں سمیت مسلم لیگ( ن) میں شامل ہو گئے۔
اس موقع پر شہبازشریف نے کہاکہ آپ کو مسلم لیگ (ن )میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں،مسلم لیگ( ن) عوام کی اکثریت کی نمائندہ اور سب سے بڑی جماعت ہے،جو عوام کی خدمت میں اپنا ثانی نہیں رکھتی۔
نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے،آپ کے آنے سے پاکستان کی معاشی بحالی اور مہنگائی سے نجات دلانے جدوجہد مزید تیز ہوگی۔
اس موقع پر سابق جج خالد رانجھا نے نے مسلم لیگ( ن) کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار کیا۔