اسلام آباد: ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرکے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے انتہائی مطلوب دہشت گرد کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق دہشت گرد کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران حراست میں لیا گیا۔ اشتہاری ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔
ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی جانب سے بہترین کارگردگی پر افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیے گئے، جن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر خبیب عزیز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مہک گل، اسسٹنٹ سب انسپکٹر جبار حیدر اور کانسٹیبل راجا ارباز شامل ہیں۔