نگران وزیر اعظم سے نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ملاقات

اسلام آباد :  نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر) ارشد حسین نے ملاقات کی،ملاقات میں صوبہ کے انتظامی امور، امن و امان کی صورتحال اور سمگلنگ کی روک تھام پر بات چیت ہوئی۔ انوار الحق کاکڑ نے جسٹس (ر) ارشد حسین کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتےہوئے امید ظاہر کی کہ وہ صوبے میں شفاف انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن کی معاونت میں اپنا آئینی کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں گے۔ علاوہ ازیں نگران وزیراعظم سے نگران وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ نے ملاقات کی۔ملاقات میں متعلقہ وزارت سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔